امریکا میں جاری پی ایس اے ورلڈ سیریز ایونٹ شارلٹس ول اوپن اسکواش میں پاکستان کے نور زمان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
نور زمان نے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے ٹام والش کو تین ایک سے ہرایا، نور زمان کی جیت کا اسکور 13-11, 11-5, 5-11 اور 11-8 رہا۔
دیگر 2 پاکستانی پلیئرز عاصم خان اور اشعب عرفان کو پری کوارٹر فائنل میں شکست ہوئی۔
عاصم خان کو ٹاپ سیڈ ٹموتھی براونیل نے تین صفر جبکہ اشعب عرفان کو ویر چھوثرانی نے تین ایک سے ہرایا۔