تازہ تر ین

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بھارت کو 3 وکٹ سے ہرا دیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 3 وکٹ سے ہرا دیا۔

ہوم ٹیم 251 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نے 252 رنز کا ہدف 7 گیندوں پہلے حاصل کر لیا، نڈائن ڈی کلارک نے 54 گیندو ں پر 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

وشاکاپٹنم میں بھارتی ٹیم نے شروعات تو اچھی کی، اوپنرز نے 55 رنز کی بنیاد رکھی، لیکن پھر جنوبی افریقہ کی بولرز چھا گئیں، جنہوں نے ایک ایک کر کے وکٹیں گرائیں، 102 رنز پر بھارت کی 6 بیٹرز پویلین پہنچ گئیں۔

اس مشکل میں رچا گوش نے اچھی بیٹنگ کی، 77 گیندوں پر 94 رنز بنائے، سنہے رانا نے 33 رنز اسکور کیے، بھارتی ٹیم ایک گیند پہلے 251 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی 2 وکٹیں 18 رنز پر گر گئیں، لیکن کپتان لاورا وولورڈٹ ڈٹ گئیں، تیسری وکٹ 57 رن پر گری اور 81 کے اسکور پر آدھی ٹیم پویلین پہنچ گئی، کپتان بھی 70 رنز بنا کر لوٹ گئیں۔

ایسے میں کلو ٹرایئون اور نڈائن ڈی کلارک نے شراکت لگائی، کلو ٹرایئون 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، لیکن نڈائن ڈی کلارک نے خوبصورت انداز میں میچ فنش کیا اور جنوبی افریقہ کو 3 وکٹ سے فتح دلا دی۔ وہ 54 گیندوں پر 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

ایونٹ میں کل نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں گوہاٹی میں مدِمقابل ہونگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain