انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف منشیات و اسلحہ چھیننے کے کیس کی سماعت ہوئی، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔
صحافی مطیع اللہ جان کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی، جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آپ کا حق بنتا ہے آپ نے درخواست دی، آپ درخواست پر بحث کریں۔
معاون وکیل نے کہا کہ میاں علی اشفاق اس درخواست پر دلائل دیں گے، جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پراسکیوشن درخواست دیکھ لے وہ دلائل دیں گے۔
معاون وکیل نے کہا کہ میاں علی اشفاق آج انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں مصروف ہیں، عدالت نے بریت کی درخواست پر نوٹسز جاری کردیے، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی





































