تازہ تر ین

خاشقجی کےقتل سے متعلق سعودی ولی عہدکچھ نہیں جانتے تھے، ٹرمپ

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق صحافی کے سوال پر جواب دیا کہ اس متعلق سعودی ولی عہد کچھ نہیں جانتے تھے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے  وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے امریکا میں ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانےکا اعلان کیا۔

اس موقع پر ایک صحافی کے سوال کے جواب ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی ولی عہد کچھ نہیں جانتے تھے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ  سعودی ولی عہد انسانی حقوق کے معاملے میں حیرت انگیز ہیں۔

اس موقع پر سعودی  ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ صحافی خاشقجی کے قتل کی خبر بہت افسوسناک تھی۔

خاشقجی قتل کیس کا پس منظر

امریکی اخبار  واشنگٹن پوسٹ  سے منسلک سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر 2018 کو ترکیےکے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے سے لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد ان کو قتل کیے جانےکی تصدیق ہوئی تھی۔

بعد ازاں سعودی عرب کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں واقع قونصل خانے میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی صحافی کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو بے دردی سے ٹکڑے ٹکڑے کردیا گیا تھا جبکہ گمشدگی کے چند روز بعد جمال خاشقجی کے جسم کے اعضاء سعودی قونصلر جنرل کے گھر کے باغ سے برآمد ہوئے تھے۔

بعدازاں سعودی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 5 ملزمان کو قید کی سزائیں سناتے ہوئے مقدمے کو ختم کردیاتھا۔ بعد ازاں مقتول صحافی کے لواحقین نے قاتلوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد قانون کے تحت ان کی سزائیں کم کی گئی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain