امریکی ریاست واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب 2 نیشنل گارڈز کو گولی مار دی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ کو فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا جبکہ وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔






































