تازہ تر ین

ٹرمپ کی وینزویلا اور اطراف کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا اور اطراف کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالےسے کہنا ہے کہ وینزویلا کے اوپر اور اطراف کی فضائی حدود مکمل طور پر بند ہونی چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ایئر لائنز، پائلٹس، منشیات فروش اور انسانی اسمگلرز وینزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو بند سمجھیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ستمبر سے اب تک کیریبئن میں کشتیوں پر امریکی حملوں سے 83 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا نے کیریبئن میں طیارہ بردار جنگی جہاز بھی تعینات کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے مطابق کیریبئن میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain