تازہ تر ین

الٹرا پروسیسڈ خوراک کے زیادہ استعمال سے پری ذیابیطس کا خطرہ

ایک نئے مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ خوراک کے زیادہ استعمال سے نوجوانوں میں پری ذیابیطس اور بلند بلڈ شوگر کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ فاسٹ فوڈ، پیکیجڈ اسنیکس، زیادہ شوگر یا نمک والے مشروبات اور غیر صحت مند چکنائی والے کھانے کا معمولی اضافہ بھی پری ذیابیطس کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا سکتا ہے۔

لیڈ مصنفہ ڈاکٹر وایا لیڈا چاٹزی نے کہا ہے کہ نوجوانی اور ابتدائی بلوغت کے سال طویل مدتی صحت کی بنیاد رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

 انہوں نے نشاندہی کی کہ اس دوران غذائی عادات پر توجہ دے کر پری ذیابیطس کو زندگی بھر کے مسئلے سے پہلے روکا جا سکتا ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 17 سے 22 سال کی عمر کے 85 نوجوانوں کا 4 سال تک مشاہدہ کیا اور ان کے الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کا تفصیلی تجزیہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain