ہانگ کانگ میں کثیر المنزلہ رہائشی کمپلیکس میں گزشتہ ہفتے لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 151 ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے اور 40 سے زیادہ افراد اب بھی لاپتا ہیں ۔
ابتدائی شواہد کے مطابق عمارت میں ناقص سامان کا استعمال آگ پھیلنے کا سبب بنا ، عمارتوں کی بیرونی کھڑکیوں پر لگی پولیسٹرین شیٹس اور تحفظی جال کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے سے قبل عمارتوں میں مرمت اور تزئین و آرائش کا کام جاری تھا اور اسی سلسلے میں انسداد بدعنوانی کمیشن نے تعمیراتی کمپنی کے ڈائریکٹرز اور انجینئر سمیت 14افراد گرفتار کرلیے ہیں۔
پولیس متاثرہ عمارتوں کے اندر جا کر شواہد جمع کر رہی ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے میں 3 سے4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
یاد ہے کہ ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں لگنے والی آگ کو 70 سالہ تاریخ کی بدترین آگ قرار دیا گیا ہے۔





































