امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے وٹکوف اور کشنر کی ملاقات اچھی رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ روسی صدر پیوٹن جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ملاقات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔
صحا فیوں سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، پانچ جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں۔
واضح رہے کہ روس یوکرین امن مذاکرات کے لیے ٹرمپ کے معاونین آج میامی میں یوکرینی مذاکرات کار سے ملاقات کریں گے۔






































