تازہ تر ین

اسرائیلی کریک ڈاؤن پر مقبوضہ بیت المقدس میں نجی اسکولز کی ہڑتال، ہزاروں طلبا متاثر

اسرائیلی کریک ڈاؤن کی وجہ سے مقبوضہ بیت المقدس میں پرائیویٹ  اسکولز نے ہڑتال کردی جس کے باعث  تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور ہزاروں طلبا متاثر ہو رہے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق  اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے سے آنے والے اساتذہ کے ورک پرمٹس محدود کرنے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں نجی اسکولوں نے تدریسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

ہڑتال کی کال مقبوضہ بیت المقدس میں مسیحی تعلیمی اداروں کے جنرل سیکرٹریٹ نے دی۔جس کے بعد تمام نجی اسکول اس میں شامل ہو گئے۔

ہڑتال کے نتیجے میں تقریباً 20 ہزار طلبا متاثر ہوئے ہیں، جن میں 15 مسیحی اسکولوں کے 8 ہزار 500 طلبا بھی شامل ہیں۔

سینٹ جارج اسکول کے ڈائریکٹر رچرڈ زانانیری کے مطابق اسرائیلی فیصلے سے 171 اساتذہ اور عملے کے افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطینی ڈگری رکھنے والے مقامی اساتذہ کی بھرتی پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain