تازہ تر ین

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کر دی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے تنازع میں ایک اہم موڑ آیا ہے، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے  پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ بھارت کے خلاف اپنے میچ کا بائیکاٹ ختم کرے۔

اطلاعات کے مطابق بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے لاہور میں ملاقات کے دوران کہا کہ وہ ان کے جذبے اور بی سی بی کی حمایت کو سمجھتے ہیں، مگر عالمی کرکٹ کے مفاد میں بائیکاٹ پر نظرثانی ضروری ہے۔ بات چیت میں آئی سی سی کے نائب چیئرمین عمران خواجہ بھی موجود تھے۔

یہ تنازع تب شروع ہوا جب بنگلا دیش نے ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کرانے کی درخواست کی تھی جسے بھارت نواز آئی سی سی نے مسترد کرکے بنگلادیش کو ٹورنامنٹ سے ہی باہر کردیا اور اُس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا تھا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain