تازہ تر ین

لیہ: دھی رانی پروگرام کے تحت 370 جوڑوں کی اجتماعی شادی تقریب

ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جوڑوں کے علاوہ 10 ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی،تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد آصف ڈوگر اور ڈی پی او حسن جاوید بھٹی بھی شریک ہوئے ۔

مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے جوڑوں کو سلامی پیش کی، ہر جوڑے کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ روپے کی سلامی پیش کی گئی، تقریب میں شریک جوڑوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔

علاوہ ازیں 8 مسیحی جوڑوں بھی تقریب کا حصہ تھے جنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا، تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کو کھانا دیا گیا اور عزت کے ساتھ رخصت کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain