آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو با آسانی 5 وکٹوں سے مات دے دی۔
کولکتہ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 152رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ رچی برینگٹن نے 49 اور مائیکل جونز نے 33رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے 3، جوفرا آرچر اور لیام ڈاؤسن نے 2، 2کھلاڑی آؤٹ کیے۔
جواب میں انگلینڈ نے 153 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوورمیں 5وکٹ پرحاصل کرلیا۔ ٹام بینٹن نے 63رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جیکب بیتھل نے32 رنز بنائے۔
یوں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ انگلش ٹیم گروپ سی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے




































