- لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم مینجمنٹ سینئر کھلاڑیوں کے پرفارم نہ کرنے پر مایوس ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے اگلے میچ کے لیے بابراعظم اور شاہین آفریدی کو بٹھانے پرغور کیا جارہا ہے۔
پلیئنگ الیون کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نمیبیا کے خلاف میچ میں ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے اور سینئر کھلاڑیوں کی جگہ بنچ سٹرنتھ کو موقع دینے پرغور شروع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی اور یہ میچ ڈو اینڈ ڈائی کی صورت اختیار کرگیا ہے کیونکہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے نمیبیا سےمیچ جیتنا ضروری ہے۔
پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش کی نذرہوجائے تب بھی پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائےگا۔





































