کراچی: گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق موٹر وہیکل کا ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ کردیا گیا۔
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق گاڑی مالکان اپنے قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نمبر پلیٹ کے مالک ہوں گے۔
اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق موٹر وہیکل کا ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر مشتمل گاڑیوں کی دو نئی نمبر سیریز بھی جاری کردی گئی ہیں جب کہ گاڑی مالکان قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ پرانی نمبر پلیٹ کو خریدی گئی دوسری گاڑی پر بھی لگاسکیں گے۔




































