تازہ تر ین

شہباز شریف کی ویانا میں آسٹریا کی بزنس کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت

بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس اہم بزنس فورم سے خطاب پر خوشی ہے، پاکستان اور آسٹریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات دہائیوں پر محیط تاریخی حقائق پر مبنی ہیں، قابل تجدید توانائی اور کان کنی کے شعبے میں آسٹریا کا تعاون قابل تعریف ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چانسلر کرسچن اسٹاکر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، آسٹریا کے چانسلر کے ساتھ بہت مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہماری نوجوان نسل بہت باصلاحیت ہے، ہماری حکومت نے آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر آئی ٹی کی تعلیم اور تربیت کیلئے کوشاں ہیں، نوجوانوں کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تارکین وطن کے مسئلے پر یورپی پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، پاکستان کی معیشت کا اہم انحصار زراعت پر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے کاوشیں جاری ہیں، زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن کے لیے آسٹریا کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں بھی دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے، مختلف شعبوں میں آسٹریا کی بزنس کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی، انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں، معاشی شعبے میں شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے، اپریل میں پاکستان ای یو بزنس فورم کا اسلام آباد میں انعقاد ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain