- نواب شاہ: زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ نواب شاہ میں قاضی احمد کے کچے کے علاقے میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔



































