تازہ تر ین

وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ روس کا حتمی شیڈول سامنے آ گیا

شہباز شریف 2 سے 5 مارچ تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں، اعلیٰ سطح کا حکومتی اور کاروباری وفد وزیراعظم کے ہمراہ روس پہنچے گا

2 مارچ کو وزیراعظم ماسکو پہنچیں گے، دورے کا باقاعدہ آغاز ہوگا اور3 مارچ کو گمنام سپاہی کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور کریملن میں صدر ولادیمیر پوتن سے اہم ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں‌ پاک۔ روس اسٹریٹجک شراکت داری پر اعلیٰ سطح کی مشاورت متوقع ہے جب کہ توانائی، تیل و گیس اور تجارتی تعاون ایجنڈے میں شامل ہے، سٹیل مل اور صنعتی تعاون پر پیش رفت کا امکان ہے، دورانِ ملاقات دوطرفہ تجارت بڑھانے اور بینکنگ چینلز پر بات چیت کا امکان ہے۔

اِسی طرح 3 مارچ شام کو وزیراعظم پاکستانی طلبہ کے ساتھ افطار اور خطاب کریں گے اور 4 مارچ کو پاک۔ روس بزنس فورم میں شرکت کریں گےجس میں 90 پاکستانی کمپنیاں بزنس فورم میں شریک ہوں گی، شہباز شریف کا پاکستانی سفارتخانے کی اراضی کا دورہ اور ماسکو کی کیتھیڈرل مسجد بھی جائیں گے۔

علاوہ ازیں 4 مارچ شام کو پاکستانی وفد سینٹ پیٹرزبرگ روانہ ہوں گے، 5 مارچ کو سینٹ پیٹرزبرگ میں اہم اعلیٰ سطح کی ملاقات اور چرچ آف دی سیویئر آن اسپلڈ بلڈ کا دورہ کریں گے، ہیریٹیج میوزیم کا دورہ بھی شیڈول میں شامل ہے۔

خیال رہے 5 مارچ کو وزیراعظم وفد سمیت دورہ مکمل کر کے پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain