تازہ تر ین

ایس ای سی پی نے غیر ملکی کمپنیوں کے انخلا سے متعلق خبروں کی تردید

شہر قائد سے جاری اپنے بیغام میں ایس ای سی پی کمیشن کا کہنا تھا کہ 2022 سے 2025 کے دوران صرف 19 غیر ملکی کمپنیاں بند ہوئیں، ،2022 سے 2025 کے دوران 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرہوئیں۔

کمیشن رپورٹ میں125 کمپنیوں کی تعداد 1977 سے اب تک بند ہونے والی مجموعی کمپنیوں کی تعداد ہے ،ایس ای سی پی ویب سائٹ پر موجود فہرست میں ہر کمپنی کے بند ہونے کا سال واضح درج ہے، جب کہ ڈیٹا کو بدنیتی سے گمراہ کن طور پر پیش کیا گیا۔

دوسری جانب کمیشن نے واضح کیا کہ پاکستان میں 1,157 غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، جنوری 2026 میں 82 مقامی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ،جب کہ چین، امریکا، برطانیہ، ترکی، آسٹریلیا، جرمنی سے پاکستانی کمپنیوں میں سرمایہ کاری آئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain