اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 19 مارچ کو نظر نہیں آئے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظرآنے کا امکان ہے اور عیدالفطر 21 مارچ کو ہوگی۔اس طرح اس سال 30روزے ہونے کا امکان ہے
واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہوا تھا اور شعبان المعظم کی 29 تاریخ کو ماہ رمضان کا چاند نظر آیا تھا۔





































