- جنوبی وزیرستان: نامعلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ مڈل سکول شریف خان کوٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل برمل میں دھماکے سے سکول کی دو کمرے، باتھ رومز، مین گیٹ اور ایک طرف چار دیواری مکمل تباہ ہوگئی، زور دار دھماکے سے قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بارودی مواد کے دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہوا، اس سے قبل بھی دہشتگردوں نے گورنمنٹ ہائی سکول اعظم ورسک کو بارودی مواد سے دھماکے کے ذریعے تباہ کر دیا تھا۔





































