تازہ تر ین

وفاقی آئینی عدالت میں آنکھوں کی 6/6 بینائی کا دلچسپ تذکرہ

اسلام آباد:

وفاقی آئینی عدالت میں جوڈیشل الاؤنس کیس کی سماعت کے دوران آنکھوں کی 6/6 بینائی سے متعلق دلچسپ تذکرہ بھی ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دورانِ سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ وکیل صاحب آپ دُور سے فائل کو دکھا رہے ہیں، میری نظر 6/6 نہیں ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ نظر 6/6 بھی ہوتی تب بھی دُور سے پڑھنا ممکن نہیں۔وکلا دُوربین یا ٹیلی اسکوپ لے کر دُور سے پڑھ سکتے ہوں گے۔ مجھ سے نہیں پڑھا جائے گا۔

انہوں نے کیس سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل الاؤنس کے کیسز کی کئی کیٹیگریز ہیں۔ ایک سماعت میں اتنا طویل کیس کا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ہر کیٹیگری کا کیس الگ الگ ٹیک اپ کریں گے۔

بعد ازاں جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس  کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain