تازہ تر ین

رائس مل سے ایک کروڑ 90 لاکھ کے چاول بغیر پیمنٹ اٹھائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد:

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایک رائس مل سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کے چاول بغیر پیمنٹ اٹھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

معین عامر پیرزادہ کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس  ہوا، جس میں فنانس ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ  لیا گیا۔ دورانِ اجلاس  ایک رائس مل سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کے چاول غیر قانونی طور پر اٹھانے کا معاملہ سامنے آیا۔

آڈٹ اعراض میں بتایا گیا کہ  بینک کے قرض دار نے ایک کروڑ 90 لاکھ کا چاول بغیر پیمنٹ کے اٹھایا ۔ رکن کمیٹی سید نوید قمر نے کہا کہ یہ بہت ہی خطرناک معاملہ ہے ، جس پر سیکرٹری فنانس نے بتایا کہ ایک کروڑ 40 لاکھ روپے واپس کر دیے گئے ہیں ۔

چیئرمین کمیٹی معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ بینک نے کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔ آپ نے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔  پوری رات چاول لے جاتے رہے ہیں لیکن آپ نے کچھ نہیں کیا ۔  کمپنی کے خلاف آپ نے کیوں کارروائی نہیں کی؟ پوری رات اسٹاک لوڈ ہوتا رہا اور پولیس صبح آئی ۔

سید نوید قمر نے کہا کہ  مجھے تو یہ پورا معاملہ ہی مشکوک لگ رہا ہے۔ بینک کے صدر نے بتایا کہ کمپنی کو معطل کردیا گیا ہے۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ 15 دن میں کمپنی کے خلاف کارروائی سے آگاہ کریں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain