لاہور:
شرقپور محلہ غریب آباد میں دھماکے سے دو گھر زمین بوس ہوگئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شرقپور کے علاقہ محلہ غریب آباد میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں دو گھر مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
پولیس کے مطابق گھر میں آتشزدگی کا سامان تیار کیا جا رہا تھا جس کے باعث اچانک دھماکہ ہوا، ایدھی رضاکار اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ گیارہ بج کر اکتالیس منٹ پر پیش آیا، ایک گھر کے دو پورشن میں عامر اور ناصر نامی شہری رہائش پزیر تھے، عامر کے پورشن میں آتشبازی کا سامان رکھا گیا تھا جس میں آگ لگنے سے دھماکہ ہوا۔
دھماکے سے عامر ولد لیاقت جاں بحق ہوگیا، ملحقہ پورشن میں مقیم ناصر سمیت چار افراد زخمی ہوئے، جائے وقوعہ کو کلئیر کردیا گیا ہے۔





































