Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اقوامِ متحدہ کا اجلاس، امریکا کا فلسطینی صدر محمود عباس کو ویزا دینے سے انکار
    • صورتحال برقرار رہی تو ڈیزل 500، پٹرول 430روپے تک پہنچ سکتا ہے:حفیظ پاشا
    • صدر آزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے: طارق فضل چودھری
    • پاکستان اور چین نے مشترکہ سرحدی انتظام کیلئے کمیشن فعال کر دیا
    • ادھم پورمیں بھارتی فورسز نے 2 نوجوان شہیدکردیئے
    • ڈیزل3.47روپے مہنگا’ پٹرول 43پیسے سستا ہوگیا
    • یورپی یونین نے دوسرے ممالک کیساتھ مل کر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان کر دیا
    • یمنی فورسز حوثیوں میں شدید جھڑپیں
    • فیول ریلیف پیکیج پر حکومت ‘ پٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات کامیاب’ ڈیڈلاک ختم
    • معیاری قانونی تعلیم مئوثر نظام انصاف کیلئے انتہائی اہم: چیف جسٹس
    • پاکستان کا چیس اولمپیاڈ میں اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ
    • بغیر لائسنس لائیو اسٹاک کی ویکسین کی تیاری اور فروخت کا انکشاف سینیٹ کمیٹی میں تہلکہ
    • روس اور چائنہ کا ایران پر پابندیوں کی امریکی قرارداد کا مسود وہٹو
    • یہودی مفادات کو نشانہ بنانے کا الزام، سویڈن نے ایرانی سفارتی اہلکار کو ملک بدر کردیا
    • ابھیشیک شرما نے افغان بولرز کا بھرکس نکال دیا 30گیندوں پر سنچری بناکر ریکارڈ قائم کر دیا
    • مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی حنیف جٹ انتقال کرگئے
    • فلمی کردار حقیقی زندگی کع بھیمتاثرر کرتا ہے کریتی سینن
    • فواد چوہدری کا سوال عظمیٰ بخاری کا رسیدوں سے کرارا جواب مریم نواز کے جہاز کے بلوں پر سوشل میڈیا کا پارہ ہائی
    • ابھشیک شرما نے 30 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی
    • سونے کی قیمت میں اچانک نمایاں کمی گزشتہ روز کے تمام اضافے کا خاتمہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وفاقی وزرا سندھ حکومت کیخلاف سازشیں کررہے ہیں، قیادت وفاق سے جواب طلب کرے: شرجیل میمن

    By Khabrain Newsفروری 25, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہےکہ وفاقی وزرا اور گورنر ہاؤس سے سندھ حکومت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں لہٰذا پیپلزپارٹی کی قیادت سے کہتا ہوں وہ وفاقی حکومت سے اس پر جواب طلب کرے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور اس وقت میگا پروجیکٹس کراچی میں بن رہے ہیں،  سندھ جو اسکیمیں لارہا ہے وہ کراچی یا حیدرآباد کےلیے نہیں پورے پاکستان کے لیے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے لوگ علاج کرانے کے لیے کراچی آتے ہیں، جگر کی پیوند کاری کےلیے لوگ ملک سے باہر جاتے تھے لیکن اب سندھ میں آرہے ہیں، ہمارا ٹارگٹ ہے کوئی علاج کےلیے ملک سے باہر نہ جائے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ڈیجیٹل پورٹل پر کام کر رہی ہے اور سندھ حکومت نے تھرپارکر کے کوئلے سے بجلی بنانے کےلیے اربوں روپے خرچ کیے ہیں، سندھ میں جو کسان عورتیں ہیں ان کا ڈیٹا بنایا جا رہا ہے، کسان خواتین کے لیے نئے منصوبے لانا مقصد ہے جب کہ سندھ الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی بھی بن گئی ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا ہے جب کہ سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ اور ہائیویز محفوظ ہیں، 120 پولیس مقابلوں میں 28 ڈاکو مارے گئے اور 56 ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو ٹارگٹ کرکے سندھ حکومت پر تنقید کی جاتی ہے، ہم مانتے ہیں کراچی میں چیلنجز ہیں، کراچی میں بہت ساری جگہوں پر سڑکوں اور ٹریفک کے مسائل ہیں، کرا چی کی آبادی کا موازنہ شہروں سے نہیں ملکوں سے کرسکتے ہیں،کچھ لوگ کراچی کو ٹارگٹ کرتے ہیں، کراچی کے اپنے مسائل ہیں، یہاں ہزاروں کی تعداد میں روزانہ ملک بھرسےلوگ داخل ہوتے ہیں، صحت کی سہولت کے لیے ملک بھر سے لوگ کراچی آتے ہیں، یہاں کے اسپتالوں میں 50 فیصد لوگ باہر سے آتے ہیں، مریضوں پر لاکھوں روپے خرچ ہو رہے ہیں وہ رقم سندھ حکومت ادا کر رہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہے آصف زرداری کی میٹنگ کی خبر کا حقیقت سے تعلق نہیں، رمضان میں جس طرح چاٹ مصالحہ لگایا جاتا ہے ایسی ہی یہ خبر ہے، زرداری صاحب ہمارے بڑے ہیں ڈانٹ سکتے ہیں لیکن جس میٹنگ کی بات ہو رہی اس میں ایسا کچھ نہیں تھا، صدر آصف زرداری اور بلاول صاحب بریفننگ لیتے رہتے ہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا اور گورنر ہاؤس سے سندھ حکومت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، سیاسی یتیم جتنے اب جمع ہوگئے ہیں ان کا کام ہی اب یہ ہے، وفاقی وزرا سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی کی قیادت سے کہتا ہوں وہ وفاقی حکومت سے اس پر جواب طلب کرے، وفاقی کی حکومت ہر وقت پیپلزپارٹی سے مدد مانگتی ہے، ہم وفاقی حکومت کو سپورٹ کررہے ہیں، اتحادی نہیں ہیں

    Khabrain News

      Keep Reading

      فواد چوہدری کا سوال عظمیٰ بخاری کا رسیدوں سے کرارا جواب مریم نواز کے جہاز کے بلوں پر سوشل میڈیا کا پارہ ہائی

      سونے کی قیمت میں اچانک نمایاں کمی گزشتہ روز کے تمام اضافے کا خاتمہ

      لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کے خلاف درخواست مسترد کردی

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.