جموں(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی
زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع ادھم پور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 2 نوجوان شہید کردیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کو صبح سویرے ضلع کے علاقے مجالٹا میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔شہید ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ بھارتی فورسز نے ضلع ادھمپور کے علاقوں مجالٹا، خوبند، سوہن اور بسنت گڑھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی منگل کے روز شروع کی تھی۔ بھارتی حکام نے دعوی کیاہے یہ دونوں نوجوان عسکریت پسند تھے جو فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔مبصرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ہونے والی ایسی ہلاکتوں پر اکثرسوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ بعض واقعات میں نوجوانوں کو ماورائے عدالت جعلی مقابلوں میں قتل کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آتی ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی طرف سے اس طرح کے واقعات کی آزادانہ او ر شفاف تحقیقات کے مطابات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے علاقے میں دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کررکھے ہیں جنہیں کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ (اے ایف ایس پی اے) کے تحت بے لگام احتیارات حاصل ہیں۔اس قانون کے تحت فورسز اہلکاروں کو مکمل استشنیٰ حاصل ہے۔
بریکنگ نیوز
- کفایت شعاری مہم نافذ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراوئنڈ ایندھن بھی نصف 3 ماہ کیلئے غیرملکی سرکاری دوروں پر پابندی دکانیں رات 9 بجے بند
- امریکی وزیر دفاع کے مواخذے کی قرارداد پیش
- بلوچستان3 ، خیبرپختونخوامیں 10 دہشت گرد ہلاک ،6جوان شہید
- فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ اہم امور پر تبادلہ خیال
- پاکستان کی حوثیوں کو سخت وارننگ
- احتجاج پر امن 27 ستمبر کو عوام اپنے حق کیلئے نکلیں گئے سہیل آفریدی
- محکمہ صحت کی غفلت پیجاب میں سوائن فلو کا خطرہ منڈ لانے لگا
- قندھار ہلمند میں حملے طالبان رجیم کے 3 اہلکار ہلاک
- مریم نواز نے جہاز استعمال پر پونے 3 کروڑ خرچ ادائیگی کی رسید دکھا دی
- جمائما نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
- اسرائیل اور مراکش کا سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
- ٹیکس معاملے میں کسی سے خصوصی رعایت نہیں برتی جا رہی وزیر خزانہ
- فواد چودھری کی جہالت کا جواب گروک نے ہی دیدیا:عظمیٰ بخاری
- مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں،خواجہ آصف
- شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ
- امریکا نے سعودی عرب کو جدید اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی F-35
- امریکی ڈرون کمپنی کا پاک فوج کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- اقوامِ متحدہ کا اجلاس، امریکا کا فلسطینی صدر محمود عباس کو ویزا دینے سے انکار
- صورتحال برقرار رہی تو ڈیزل 500، پٹرول 430روپے تک پہنچ سکتا ہے:حفیظ پاشا
- صدر آزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے: طارق فضل چودھری
