Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • DIG آپریشنز فیصل کامران کا اپنے دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد
    • سردار ایاز صادق سے جنوبی افریقی ہم منصب انجیلا تھوکزلیڈیڈیزا کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کھاریاں کی حدود میں فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا ‘ آر پی او سے رپورٹ طلب
    • قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات چار سالہ مدت کے لیے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی تعینات
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 7روپے کلو کمی،فارمی انڈے مہنگے
    • 27ستمبر لانگ مارچ، متعدد گاڑیاں 7ستمبر سے سامان سمیت روک لی گئیں
    • کفایت شعاری مہم نافذ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراوئنڈ ایندھن بھی نصف 3 ماہ کیلئے غیرملکی سرکاری دوروں پر پابندی دکانیں رات 9 بجے بند
    • امریکی وزیر دفاع کے مواخذے کی قرارداد پیش
    • بلوچستان3 ، خیبرپختونخوامیں 10 دہشت گرد ہلاک ،6جوان شہید
    • فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ اہم امور پر تبادلہ خیال
    • پاکستان کی حوثیوں کو سخت وارننگ
    • احتجاج پر امن 27 ستمبر کو عوام اپنے حق کیلئے نکلیں گئے سہیل آفریدی
    • محکمہ صحت کی غفلت پیجاب میں سوائن فلو کا خطرہ منڈ لانے لگا
    • قندھار ہلمند میں حملے طالبان رجیم کے 3 اہلکار ہلاک
    • مریم نواز نے جہاز استعمال پر پونے 3 کروڑ خرچ ادائیگی کی رسید دکھا دی
    • جمائما نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
    • اسرائیل اور مراکش کا سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
    • ٹیکس معاملے میں کسی سے خصوصی رعایت نہیں برتی جا رہی وزیر خزانہ
    • فواد چودھری کی جہالت کا جواب گروک نے ہی دیدیا:عظمیٰ بخاری
    • مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں،خواجہ آصف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نواز نے جہاز استعمال پر پونے 3 کروڑ خرچ ادائیگی کی رسید دکھا دی

    By Khabrain Newsستمبر 18, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملتان ( خبر نگار، سپیشل رپورٹر، خبر نگارخصوصی، خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے ہر ڈویژن میں کینسر ٹریٹمنٹ ہسپتا ل بنانے کااعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جلسہ عام میں جہاز کے کرائے کی ادائیگی کی رسید دکھا دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں الیکٹروبس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی گریجوایشن کی تقریب میں جانے کیلئے جہاز کے استعمال پر پونے تین کروڑ روپے ادا کئے ہیں۔ جہاز کے ایندھن، پارکنگ اور دیگر واجبات اپنی جیب سے ادا کئے ہیں۔وی لاگر اور یوٹیوبر کو جوابدہ نہیں ہوں،اللہ تعالیٰ اور اس کے بعدعوام کو جوابد ہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بولتے رہیں، مریم نوازپر تنقید پر روٹی روزی لگی ہے تو لگی رہے۔ڈالر کما رہے ہو تو مجھے کیا فرق پڑتا ہے،میں نے کرایہ ادا کر کے رسید سب کو دکھا دی۔سدا وزیراعلیٰ نہیں رہنا،وزیراعلیٰ بننے سے پہلے کمرشل فلائٹس پر سفر کیاکرتی تھی،جہاز خریدنے سے پہلے کرائے پر جہاز لے کر سفر کیا کرتی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزٹ کے لئے جانا پڑے تو کس جہاز پر جاؤں گی، کیا سیلاب کے دوران عوام کے درمیان موجود نہیں تھی۔جہاز مریم نوازکا نہیں بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ہے،چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کے پاس جہاز موجود ہیں، صرف مریم نواز پرہی تنقید کیوں؟ ۔تنقید ہورہی ہے،جہاز پر سفر نہ کروں، تو چنگ چی، موٹر سائیکل یا میٹروبس پر سفر کروں؟۔دن رات کام کرتی ہوں اور کام کرتے کرتے ہی سو جاتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ملتان کے بعد سرگودھا، پنڈی، بھکر کیسے جاؤں گی۔سی ایم کا وقت بہت قیمتی ہوتاہے،بہت سے حکمران ذاتی وزٹ کیلئے سرکاری جہاز لے کر جاتے ہیں ۔عوام کی خدمت او رترقی کے لئے صوبے میں دور دراز جانا پڑتا ہے۔اپنے عوام کیلئے چائنہ، ترکی، جاپا ن جانے کے بھی ضرورت پڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ لندن میں ائیر پورٹس پراچانک شٹ ڈاؤن ہوگیا،کمرشل فلائٹس 3سے 4روز کیلئے متاثر ہوگئیں ، جہاز تھا تو دو دن میں ہی لوٹ آئی۔پنجاب میں 50ہزار سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کی گئی۔”اپنی چھت، اپنا گھر” کے تحت دو لاکھ لون جاری کئے گئے۔10لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ ملا،جو مڈل مین کی زیادتیوں سے محفوظ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں عوام بھوکے ہیں ،اربوں روپے ڈویلپمنٹ پر کیوں لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پوچھتی ہوں کہ کون نہیں چاہتا ہے کہ اس کے گلی محلے میں ترقی نہ ہو۔اب بار ش ہوتو چند گھنٹوں میں پانی کی نکاسی مکمل ہوجاتی ہے ۔اربوں روپے کے پراجیکٹ چل رہے ہیں ۔اللہ کو حاضر ناظر جان کرکہتی ہوں کہ ایک روپے کی خیانت نہیں کی۔عوام کے خون پسینے اور محنت کی کمائی سوچ سمجھ کر خرچ کرتے ہیں ۔کسی بھی و لاگر کو دکھانے کیلئے کام نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ خود خیانت کرتی ہوں نہ کسی کو کرنے دیتی ہوں ۔چند روز میں 600 پولیس والوں کو رشوت خوری پر گرفتار کیاگیا۔ریونیو اور اینٹی کرپشن کے لوگ بھی پکڑے گئے ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے سے چند لوگ حملہ آور ہونے آئے،سڑک کنارے بیٹھے رہے کسی نے پہچانا تک نہیں۔یہ وہی پنجاب ہے جہاں کہتے تھے کہ یوتھ کسی اور کے ساتھ ہے۔کے پی کے سے آنیوالے اڑھائی افراد کا جلوس گزر رہاتھا۔دکاندار سے کرسی مانگی تو اس نے کہاکہ نہیں دوں گا چوری ہو جائے گی۔پنجاب کے عوام خوب جانتے ہیں کہ اصل میں چور کون ہیں اورکون چوریاں کرتا ہے۔ڈی سی لاہور سے کہا کہ مہمان آئے تھے تو کچھ تو خیال کرتے،4،5سو بندے ہی بھیج دیتے ۔انہوں نے کہا کہ جب کسی نے نہیں پہچانا تو بادل ناخواستہ خود کو اغوا کرانا پڑا۔اللہ کو گواہ بنا کر کہتی ہوں نوازشریف کی بیٹی ہوں، نوازشریف کی ہی قیادت میں اڑھائی سال میں عوام کی خدمت کی ہے ۔آج تقریب کیلئے گرین بس پر بیٹھ کر آئی ہوں،اب کیوں نہیں بولتے، منہ کو تالے کیوں لگ جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تنقید مریم نوازپر نہیں پنجاب کی ترقی پر ہورہی ہے۔کہتے ہیں پنجاب حق کھا گیا، حلفاً کہتی ہوں پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا بلکہ اپنے حق سے دوسروں کو دیا۔پنجاب میں کارڈیالوجی، کینسر اور دیگر بڑے بڑے ہسپتال بن رہے ہیں، دوسرے صوبوں کے لوگ بھی علاج کرائیں گے ۔کسی کے منہ سے اپنے صوبے کو پنجاب سے بہتر کرنے کا جملہ سننے کے لئے کان ترس گئے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازپر تنقید اس لئے ہورہی ہے کہ اس نے اپنی چھت، اپنا گھر کے لئے 300ارب روپے لگایا ۔ستھرا پنجاب کیلئے 500ارب روپے لگائے،گرین بس اور ہسپتالو ں کیلئے 200،200 ارب روپے لگائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 9ارب روپے کے جہاز پر بات کرتے ہو ،اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پربات کیوں نہیں کرتے ۔پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں،اس پر بات کیوں نہیں کرتے ،اس پر کتنے پروگرام کئے۔چند منصوبوں کا نام لیا، سارے پراجیکٹ گنوانے بیٹھ جاؤں تو صبح سے شام ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ کام شروع کیا تو لوگوں نے کہاکہ آخر میں سپیڈ پکڑیں آپ نے تو شروع میں سپیڈ پکڑ لی ہے ۔میں تو پانچ سال اسی جوش و جذبے اور سپیڈ کے ساتھ کام کروں گی۔ ہزار گرین بسوں کا اعلان کیا تو5ہزار بسیں دے کر جاؤں گی۔کرپشن تو ہر جگہ ہے،پنجاب میں کرپٹ لوگوں کو پکڑا جا رہے اس لئے نظر آتا ہے۔چھانگلہ آنے والے مہمانوں نے بتایا کہ ترقی کے آثار ختم ہوئے تو پتہ چل گیاکہ پنجاب کی حدود ختم ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ سائن بورڈ کی ضرورت نہیں،کے پی کے شروع ہوا تو سٹرکیں ٹوٹی ہوئی تجاوزات کی بھرمار نظر آتی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آ ج ملتان کی گلی محلوں سے گزرکرآتے ہوئے طلبہ اورعوام کا پرجوش اورپرتپاک استقبال کبھی نہیں بھول سکتی۔پھول نچھاورکرنے والوں کی یہ محبت ساری عمر یادرہے گی۔ملتان والوں کو الیکٹروبس کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ملتان میں بہت جلد 160الیکٹروبسیں چلنا شروع ہوجائینگی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ ہر الیکٹروبس میں ایئر کنڈیشن،فری وائی فائی،موبائل چارجنگ پورٹ موجود ہے۔سی سی ٹی وی مانیٹرنگ خواتین کے لئے انتہائی محفوظ ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ صوبہ بھر میں صبح سویر ے الیکٹروبس پر طلبہ کا سب سے زیادہ رش ہوتا ہے۔ والدین بچوں کو محفوظ سواری نہ ہونے کی وجہ سے پڑھائی کی اجازت نہیں دیتے تھے۔بچوں کوبسوں کی چھتوں پر چڑ ھ کر پڑھنے جانا پڑتا تھا لیکن اب پنجاب میں ایسا منظر نہیں نظر آتا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف کے بہت سے چاہنے والے یہاں موجود ہیں۔ یہ ایگری کلچر یونیورسٹی بھی نوازشریف نے ہی بنائی ہے۔یہاں آتے ہوئے راستے میں ایگری کلچرمال دیکھا۔جہاں کاشتکاورں کے لئے بیج،کھاد، ادویات اور مشینری ایک ہی چھت تلے موجود ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ صبح ملتان کی سڑکوں پر گرین بس چلتے ہوئے نظر آئے تو سمجھ لیناکہ نوازشریف کی بیٹی آئی تھی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جگہ جگہ حادثات کی وجہ سے ملتان وہاڑی روڈ کو قاتل اورخونی روڈ کہا جاتا تھا۔لوگوں نے سفر کرنے کیلئے راستے بدل لیے تھے۔وہاڑی کا سفر ڈھائی گھنٹے میں ہوتا تھا لیکن اب سڑک بننے کے بعد صرف ایک گھنٹے میں ملتان سے وہاڑی پہنچ جاتے ہیں۔35ارب روپے کی لاگت سے ایک سال میں ملتان وہاڑی روڈ مکمل کرائی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ابھی آغاز ہے،مریم نوازشریف کو ڈھائی سال اور مل گئے تو جنوبی پنجاب کا نقشہ بدل جائے گا۔ملتان میں کے پی کے،سندھ اوربلوچستان کیلئے علاج کیلئے آتے ہیں۔پی کے ایل آئی کے بعد اب دوسری پیٹ سکین مشین ملتان میں لگائی گئی ہے۔لاہور میں کوابلیشن مشین سے کامیاب علاج کے بعد کینسر کے100مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں،ایک مریض پر 16سے 28لاکھ روپے تک کے اخراجات آتے ہیں لیکن مریض جب کمرے میں داخل ہوتا ہے تو کینسر کا مریض ہوتا ہے اور60منٹ کے علاج کے بعد وہ کینسر کا مریض نہیں بلکہ صحتیاب انسان ہوتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 1100گرین بسیں مزید آرہی ہیں اب پنجاب کی ہر ڈسٹرکٹ اورہر تحصیل میں الیکٹرک بس چلے گی۔سال کے آخر میں 3ہزار بسیں عوام کی خدمت کررہی ہوں گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ چھوٹے چھوٹے شہروں میں عام آمی کیلئے اتنی اچھی بسیں چلیں گی۔اچھی بس تو دور کی بات،لوگ سرکاری ٹرانسپورٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں 5ہزاربسوں کا ٹارگٹ پورا کریں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں سموگ کنٹرول کرنے کے بعد فضائی آلودگی کم ہوچکی ہے اورماحول صاف ستھرا ہوگیاہے۔مریم اورنگزیب نے اس پر بہت شاندار کام کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ طلبہ کیلئے ایک لاکھ ای بائیکس دینے جارہے ہیں۔ای بائیکس کے لئے درخواست دینے کیلئے آخری تارخ 4اکتوبر ہے لیکن اب تک 3لاکھ درخواستیں آچکی ہیں۔ای بائیکس کیلئے لڑکیوں کو ڈاؤن پیمنٹ نہیں کرنی پڑے گی،ہیلمٹ مفت ملے گا اوردو دن کی فری ڈرائیونگ ٹریننگ بھی کرائی جائے گی۔پنجاب میں بھر میں 300نوازشریف سکولز آف ایمیننس بن رہے ہیں۔سکولز آف ایمیننس بننے کے بعد جہاں پانچ،دس بچے ہوتے تھے وہاں دو،دو ہزار بچے ہیں۔سکولز آف ایمننس میں بچوں کو وہ تعلیم دی جارہی ہے جو امیر بچوں کو ایچی سن لیول پر دی جاتی ہے۔گذشتہ سال دس کڑور افراد کا فری علاج کیاگیا۔لاکھوں افراد کو گھر کی دہلیز پر ادویات مل رہی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ مثانے کے کینسر کاکارڈ پر مفت علاج کرانے والے شہری نے شکریہ ادا کیا تو خوشی کی انتہاء نہیں رہی۔جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غریبوں کا مفت علاج ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر ڈویڑن میں کینسر ہسپتال بنا کر جاؤں گی،جنہیں 12ماہ میں فنکشنل کردیا جائیگا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر جگہ کا م ہورہا ہے،50ہزار کلومیٹر سڑکیں بن چکی ہیں۔گلیوں محلوں کی تعمیر شروع ہے۔پینے کا صاف پانی گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔محدود وسائل میں سب پورا کررہے ہیں۔پہلے چند اضلاع میں واسا تھالیکن اب 40اضلا ع میں واسا قائم ہوچکا ہے۔ستھرا پنجاب کے لئے اربوں روپے کی مشینری خریدی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عالمی منڈی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہورہی ہیں اور میں نہیں چاہتی کہ پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمت والدین کیلئے بوجھ بنے۔اب پنجاب بھر میں طالبات سکوٹی چلاتی نظر آئیں گی کیونکہ اب پنجاب محفوظ ہے۔لاء اینڈ آڈر کی بہتری کیلئے ایسے مشکل فیصلے کیے جسے میں جانتی ہوں اورمیرا رب جانتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کی حفاظت کی بات کوئی نہیں کرتا،بس ظالموں کی بات کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اپنی اچھت اپنا گھر کیلئے لون 2لاکھ سے تجاوز کررہے ہیں۔ پانچ لاکھ بے گھروں کو گھر دے کر جائیں گے۔ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت مختصر وقت میں اتنے زیادہ بہترین گھروں کی تعمیر پر یواین ہیری ٹیج میں ایوارڈ نے منتخب کیا۔گھروں کے لئے درخواستیں بھی آچکی ہیں اوراربوں روپے دیئے جارہے ہیں تاکہ آندھی اوربارش میں ہر گھر محفوظ رہے۔ ہزاروں افراد کو نہ صرف کاشتکاری کیلئے سرکاری زرعی اراضی دی گئی بلکہ فصل کی بوائی کیلئے 50ہزار روپے بھی دئیے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اس سال جو گندم لگائے گا اسے اچھا منافع ملے گا۔قبل ازیںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں الیکٹروبس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ایگرو مال شجاع آباد روڈ پر قائم ای بس سٹاپ سے الیکٹروبس پر سوار ہوئیں اور الیکٹروبس کے ذریعے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگری کلچر ملتان میں منعقدہ تقریب میں پہنچیں۔ اولڈ شجاع آباد روڈ پر وزیراعلیٰ کی آمد کے موقع پر شاندار عوامی استقبال کیا گیا، ہزاروں بچے، نوجوان، طلبہ اور بزرگ سڑکوں پر آگئے جبکہ شہریوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔بچے پھول اور تصاویر اٹھائے وزیراعلیٰ کی گاڑی کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔ محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگری کلچر میں تقریب گاہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ پنڈال دیر تک مریم نواز شریف کے نعروں سے گونجتا رہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹروبس پراجیکٹ کا باقاعدہ ڈیجیٹل افتتاح کیا، جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے تقریب میں الیکٹروبس منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں عوام کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے الیکٹروبس سروس شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں الیکٹروبس منصوبے پر 200 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے مطابق ملتان کو بھی اس منصوبے میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے اور شہر میں مجموعی طور پر 160 الیکٹروبسیں فراہم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے مطابق ملتان میں آج 60 الیکٹروبسوں کا افتتاح کیا گیا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں مزید 100 بسیں ملتان کو فراہم کی جائیں گی، جس کے بعد شہر کے مختلف روٹس پر مجموعی طور پر 160 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹروبس سروس کے ذریعے شہریوں کو سستی اور معیاری سفری سہولت میسر آئے گی، بالخصوص طلبہ، خواتین، بزرگوں اور روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو اس منصوبے سے فائدہ ہوگا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کی جانب سے تقریب میں دی گئی تفصیلات کے مطابق ملتان میں پہلے مرحلے میں مختلف اہم روٹس پر الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔ وہاڑی چوک سے نشتر ہسپتال، گھنٹہ گھر سے ابن سینا ہسپتال جبکہ ڈیرہ اڈہ سے براستہ ڈی ایچ اے ویمن یونیورسٹی اور ای خدمت سنٹر تک الیکٹروبس سروس فراہم کی جائے گی۔ چونگی نمبر 9 سے ناگ شاہ، نادر آباد پھاٹک تک بھی الیکٹروبس چلائی جائے گی۔اسی طرح ملتان کے وہاڑی چوک سے قاسم بیلہ اور گھنٹہ گھر سے قادرپور راں تک بھی الیکٹروبس سروس میسر ہوگی۔ پہلے مرحلے میں ملتان ڈویژن کے مختلف شہروں اور علاقوں کے لیے 160 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی جبکہ حکومتی منصوبے کے مطابق ملتان ڈویژن میں مجموعی طور پر 205 الیکٹروبسیں چلانے کا منصوبہ ہے۔
    مریم نواز

    Khabrain News

      Keep Reading

      DIG آپریشنز فیصل کامران کا اپنے دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد

      سردار ایاز صادق سے جنوبی افریقی ہم منصب انجیلا تھوکزلیڈیڈیزا کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال

      آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کھاریاں کی حدود میں فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا ‘ آر پی او سے رپورٹ طلب

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.