Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ملک میں امن ہو گا تو انویسٹمنٹ بھی آئے گی: حافظ طاہر اشرفی
    • پنجاب بھر میںبارش بالاکوت میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 کمسن بہنیں جان بحق
    • چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال کا دورہ وطن
    • 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 1336 ٹریفک حادثات 710 افراد زخمی
    • غزہ:20ہزار شہید بچوں کے ناموں کا 100میٹر طویل کفن نمائش کیلئے پیش
    • پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سنٹر’ پولیو وائرس کیخلاف مسلسل اقدامات کرنا ہونگے: ای او سی
    • پروفیسر عبد الغنی بٹ کو پہلی برسی پر خراج عقیدت
    • DIG آپریشنز فیصل کامران کا اپنے دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد
    • سردار ایاز صادق سے جنوبی افریقی ہم منصب انجیلا تھوکزلیڈیڈیزا کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کھاریاں کی حدود میں فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا ‘ آر پی او سے رپورٹ طلب
    • قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات چار سالہ مدت کے لیے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی تعینات
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 7روپے کلو کمی،فارمی انڈے مہنگے
    • 27ستمبر لانگ مارچ، متعدد گاڑیاں 7ستمبر سے سامان سمیت روک لی گئیں
    • کفایت شعاری مہم نافذ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراوئنڈ ایندھن بھی نصف 3 ماہ کیلئے غیرملکی سرکاری دوروں پر پابندی دکانیں رات 9 بجے بند
    • امریکی وزیر دفاع کے مواخذے کی قرارداد پیش
    • بلوچستان3 ، خیبرپختونخوامیں 10 دہشت گرد ہلاک ،6جوان شہید
    • فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ اہم امور پر تبادلہ خیال
    • پاکستان کی حوثیوں کو سخت وارننگ
    • احتجاج پر امن 27 ستمبر کو عوام اپنے حق کیلئے نکلیں گئے سہیل آفریدی
    • محکمہ صحت کی غفلت پیجاب میں سوائن فلو کا خطرہ منڈ لانے لگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کی حوثیوں کو سخت وارننگ

    By Khabrain Newsستمبر 18, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد، نیو یارک (آئی این پی )پاکستان نے مکہ مکرمہ پر یمن کے حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان حرمین الشریفین کے تحفظ کے لئے سعودی عرب کے ساتھ ہے، حوثیوں کو اپنی سرگرمیاں روکنا ہوں گی،حرمین شریفین کی حرمت اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں نقل و حرکت دو طرفہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے ، بھارت غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے گریز کرے ۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش گھنائونا اور انتہائی تشویشناک اقدام ہے، جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مقامات مقدسہ پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مشرق وسطی کی بدلتی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں،اور حوثی حملوں کے تناظر میں خطے میں ابھرتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان ڈائیلاگ اور سفارت کاری کی حمایت جاری رکھے گا۔ مکہ دفاعی معاہدے پر تینوں ممالک نے پریس ریلیزجاری کیں، مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے۔سجاد حیدر خان کاکہنا تھا کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے اثرات پر شدید تحفظات رکھتا ہے جب کہ باب المندب کی صورتحال بھی باعث تشویش ہے۔ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ بھارتی بحری جہاز نے 15ستمبر 2026کو پاک نیوی مشق سی اسپارک 26 کے دوران پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں جارحانہ نقل و حرکت کرکے بین الاقوامی قانون اور دوطرفہ معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کی، اس واقعے پر بھارت کے ناظم الامور کو گزشتہ رات دفتر خارجہ طلب کیا گیا، نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور بھی بھارتی وزارت خارجہ میں احتجاج کریں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی اقدام سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے ، بھارت غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے گریز کرے جو عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے لئے 47 برس بعد امریکا ایران کو ایک میز پر بٹھانا بڑی کامیابی تھی، پاکستان سمجھتا ہے کہ مفاہمتی یاد داشت پر عمل کرنے سے امن اور استحکام ممکن ہو سکتا ہے۔مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدہ جاری تعاون اور دو طرفہ اشتراک کو مزید تقویت دیتا ہے ، مکہ معاہدے کے سیکرٹری جنرل کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ امن و استحکام کا فروغ پاکستان اور پورے خطے کے مفاد میں ہے، قطر اور ترکی نے افغانستان کے ساتھ ثالثی کیلئے مثبت کردار ادا کیا، دوست ممالک کی کوششوں کے باوجود افغان ردعمل منفی رہا، پاکستان افغانستان سے دہشت گردی نہ ہونے کی یقین دہانی چاہتا ہے۔ چین سمیت تمام علاقائی ممالک خطے میں امن کے خواہاں ہیں، ہمارا مقصد خطے میں امن و استحکام ہے۔ترجمان نے کہا کہ ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی تعاون کو سیاحت تک بڑھانے پر غور ہونا چاہیے، تینوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعاون پر اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔سجاد حیدر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون (ایس سی ا)واجلاس میں بھارت کی نمائندگی ناظم الامور نے کی تھی، امید ہے اگلے سال اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں بھی بھارت کی نمائندگی ہوگی۔سکھ یاتریوں کے حوالے سے بات کرتے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی سکھ شہریوں کو بھارت جانے سے روکے جانے کی خبریں غلط ہیں، بھارت نے واہگہ بارڈر بند کیا اور پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا بھی مشکل بنا رکھا ہے، رواں برس پاکستان نے صرف ویساکھی کے لیے 2800 سے زیادہ ویزے جاری کیے، کرتار پور راہداری پاکستان نے نہیں بلکہ بھارت نے بند کر رکھی ہے، پاکستان کرتارپور راہداری سے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے مکمل تیار ہے۔ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر نے مزید بتایا کہ لبنانی وزیر خارجہ احمد الحجار کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کی حمایت کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مفاہمی یاد داشت پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت سزا یافتہ شہری اپنی باقی ماندہ سزا اپنے وطن میں پوری کر سکیں گے۔پاکستان اور چین کے درمیان گزشتہ روز 16 ستمبر کو بانڈری جوائنٹ کمیشن کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے 1963 کے پاک چین سرحدی معاہدے پر بھارتی اعتراضات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق استصوابِ رائے کے ذریعے ہونا باقی ہے۔سجاد حیدر نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر کی طرح فلسطین کے معاملے پر پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے، پاکستان 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطین کا حامی ہے، لبنان اور شام کو بھی اسرائیلی جارحیت کا سامنا ہے، اکھنڈ بھارت کی طرح گریٹر اسرائیل والی توسیع پسندانہ پالیسی اور نظرئیے پر عمل کیا جا رہا ہے۔دریں اثناء پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر واضح کر دیا ہے کہ افغانستان سے اٹھنے والے دہشت گردانہ خطرات کے خلاف وہ ضرورت پڑنے پر اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا، اور یہ کارروائی بین الاقوامی قانون کے مطابق ہوگی۔ان خیالات کااظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کیا، جس میں طالبان کے کابل پر قبضے کے پانچ سال بعد افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان اس دہشت گردانہ یلغار کے سامنے خاموش نہیں بیٹھ سکتا۔ ہم ضرورت پڑنے پر اپنے دفاع میں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق جواب دیں گے، ہم ہر اس شخص کے خلاف اپنا دفاع کریں گے جو ہمارے شہریوں اور ہماری قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران افغانستان سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں 4,700 سے زیادہ پاکستانی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، کابل افغان سرزمین پر سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کرنے میں ناکام رہا ہے۔پاکستانی مندوب کے مطابق افغانستان ایک بار پھر دہشت گرد گروہوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے، جن میں تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور اس کا مجید بریگیڈ، داعش خراسان، ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ اور ان کے اتحادی شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کو بیرونی عناصرمزید پیچیدہ بنا رہے ہیں جو افغانستان کے اندر موجود اپنے حمایت یافتہ گروہوں کو پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
    وارننگ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ملک میں امن ہو گا تو انویسٹمنٹ بھی آئے گی: حافظ طاہر اشرفی

      پنجاب بھر میںبارش بالاکوت میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 کمسن بہنیں جان بحق

      چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال کا دورہ وطن

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.