لاہور(آئی این پی)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تمام انسانیت کا مستقبل امن سے وابستہ ہے۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو سب سے زیادہ ضرورت امن کی ہے، ہمیں پاکستان کے اندر عملی طور پر بھی کچھ کرنا چاہیے، اس ملک میں امن ہو گا تو انویسٹمنٹ بھی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے خود اپنے مسائل کو حل کرنا ہے، مکالمے کو ترجیح دینی چاہیے، اگر کوئی قانون توڑے گا تو یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اسے کھلی چھٹی دے دیںحافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ نصیحت کرنا اور اچھے کو اچھا کہنا، برے کو برا کہنا ہماری ذمے داری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک ہم ایک ترتیب کے ساتھ نہیں چلیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے، قصور میں بچی بچے کے قاتل کو کیوں بری کیا گیا؟
