لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہورمیں غیر قانونی تقرریوں اورغیرقانونی اخراجات کی مد میں 16 کروڑ 81 لاکھ 70 ہزار خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی ون کے 7 اگست کے اجلاس کےمیٹنگ منٹس میں یونیورسٹی میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ دستاویزات کے مطابق یونیورسٹی میں 7 کروڑ 50 لاکھ 58 ہزار 403 روپے کی غیرقانونی تقرریوں کا کیس آڈٹ اعتراض کی زد میں ہے۔ پی اے سی ون کی ہدایات کے باوجود کیس میں مطلوبہ رپورٹ اور ریکارڈ کی تصدیق تاحال زیر التواء ہے۔ اسی طرح یونیورسٹی میں 8 کروڑ 99 لاکھ 4 ہزار 500 روپے کی غیر قانونی تقرریوں کا ایک اور کیس بھی سامنے آیا ہے، 32 لاکھ 5 ہزار 884 روپے کی غیرقانونی تقرریوں پر بھی آڈٹ اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ پی اے سی ون کی کارروائی کے دوران غیرقانونی تقرریوں کے معاملات میں ذمہ دار افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 ء کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کیسز میں کارروائی میں تاخیر کی ایک وجہ مستقل وائس چانسلر کی عدم موجودگی ہے۔ آڈٹ میں یونیورسٹی میں زیر التواء واجبات کی مد میں بھی غیر قانونی اخراجات کی نشاندہی کی گئی۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائیگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- BISPقائمہ کمیٹی ادائیگی نظام کی نگرانی شفافیت پر سنگین تحفظات
- پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکٹھا ہو سکتا ہے
- لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، غیر مجاز ایلوپیتھک علاج پر جرمانہ بحال
- شہید کانسٹیبل اسد خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
- عظمیٰ بخاری خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں: کیپٹن(ر) صفدر
- 5 اگست 2019ء سے ابتک 1ہزار سے زائد کشمیری شہیدکر دیئے گئے
- علی پرویز ملک سے صوبائی وزیر توانائی خیبرپختونخواہ کی ملاقات
- موبائل فون چھیننا ڈاکوئوں کا آسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
- شزہ فاطمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پٹرول پمپس کے دورے، ریلیف سکیم بارے شہریوں کے تاثرات سنے
- سابق رکن صوبائی اسمبلی رہنما پی ٹی آئی چوہدری افتخارگوندل کیخلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا
- طائز میں جھڑپیں، 30 حوثی ہلاک: یمنی فوج
- ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، ٹرمپ
- فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی سبسکرپشن ایک بنڈل میں
- سرکاری افسران کے اثاثوں کے گوشوارے ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
- ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
- پاکستان کے پانڈا بانڈ کو عالمی اعزاز مل گیا
- امریکی رکن پارلیمان نے اسرائیل کو بموں کی فروخت کی مخالفت کر دی
- لاہور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش،موسم خوشگوار
- لیسکو کا صارفین کو بروقت بلنگ اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
