لاہور (این این آئی) پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس وصولیوں، انتظامی اصلاحات اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے ریونیو نظام میں بہتری کا عمل
تیز کر دیا گیا ، پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ، اگلے ماہ 250 انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران کی تعیناتی ہوگی، کم ریونیو دینے والے شعبوں کی ٹیکس وصولیوں میں بہتری کیلئے افسران کو ٹاسک سونپے جائیں گے۔ اس حوالے سے چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت محکمانہ استعداد کار میں اضافہ بارے اہم اجلاس ہوا۔ چیئرمین پی آر اے نے افسران کو ہدایت کی کہ ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید موثر، شفاف اور ڈیجیٹل بنانے کیلئے انتظامی و ٹیکنالوجیکل اصلاحات پر توجہ مرکوز کریں۔ پی آر اے کے دائرہ کار میں توسیع کے ساتھ ڈویژنل سطح سے ضلعی سطح تک انفورسمنٹ اور مانیٹرنگ کا نظام مزید فعال کیا جارہا ہے۔ ٹیکس ادائیگی میں جعلسازی کے خلاف موثر مانیٹرنگ اور انفورسمنٹ کارروائیوں کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ انفورسمنٹ اور آڈٹ ونگز کیلئے نئے افسران کی تعیناتی سے انتظامی امور میں بہتری اور ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ معظم اقبال سپرا نے کہا کہ ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل، مختلف سروسز سیکٹرز کے ریکارڈ کی ڈیجیٹل چھان بین سے جعلسازی اور خردبرد کو بے نقاب کرے گا۔ڈیجیٹل اور کیش ادائیگیوں میں ممکنہ بے ضابطگیوں، ریکارڈ میں جعلسازی کی نشاندہی کیلئے جدید نظام کا استعمال ناگزیر ہے۔ سہولت اسمارٹ ایپ کے ذریعے انوائس کی تصدیق، رسید کی جانچ اور غیر قانونی یا جعلی رسیدوں کی رپورٹنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ چیئرمین پی آر اے نے ٹیکس دہندگان کو اصل رسید کے حصول اور کیو آر کوڈ کے ذریعے رسید کی تصدیق کے بارے میں آگاہی مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بریکنگ نیوز
- چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فیلڈ وزٹ ترقیاقتی منصوبووں کو مقررہ مدت تک مکمل کرنکی ہدایت
- وفاقی وزیر ریلوے کاراولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ
- تحفظ حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، مرکزی مسلم لیگ
- امریکہ میں شرح سود میں25 بیسز پوائنٹ اضافہ
- شازیہ مری کا پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار
- اسلام آباد سے کشمیر احتجاج کیس میں گرفتار 95 افراد میں سے 73 افراد 40 دن بعد اٹک جیل سے رہا
- تحصیل گوجر خان و ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
- نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے، عبدالعلیم خان
- پرائیویٹ حج سکیم ، 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل، 60 ہزار نشستیں باقی
- کنٹونمنٹ راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات سےقومی خزانے کو کروڑوں نقصانات کا انکشاف
- لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا اختتام، معیشت، عالمی مقام کیلئے لائحہ عمل پیش
- عوام کے درمیان رہ کر مسائل حل کریں گے، ڈی سی جہلم
- شزہ فاطمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہپٹرول پمپس کے دورے، ریلیف سکیمبارے شہریوں کے تاثرات سنے
- سپیکر قومی اسمبل کا صحافی عثمان خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
- حاجی شاہ ڈیم میں نہاتے ہوئے 15 سالہ لڑکا ڈوب گیا
- بیو ٹیفکیشن کے نام پر جا ری ترقیا تی کاموں نے تاجروں کے کا رو با ر تبا ہ کر دیئے
- زمین تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت کی سزا
- منشیات مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر 10 سال قید اور 1 لاکھ جرمانے کی سزا
- ANF کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ 25 ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار
