لاہور (کر ائم رپو رٹر) سی سی ڈی کینٹ کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں میں 2ڈاکو مارے گئے جبکہ تین موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو ہیئر کے علاقے میں موجود تھے جس کی اطلاع سی سی ڈی کینٹ کو ملی ۔سی سی ڈی کینٹ نے پانچ موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کا تعاقب کیا ۔ڈاکوئوں نے سی سی ڈی اہلکاروں کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی۔دونوں طرف کراس فائرنگ سے دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے اور تین ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے ڈاکوں کی شناخت نہ ہوسکی،ہلاک ڈاکوئوں کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں ،اسلحہ اور گولیوں کیمیگزین برآمد ہوئے ہیں ۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مردہ خانے جمع کروا دیں ۔جبکہ فرار ڈاکوئوں کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
