لندن (آئی این پی) جمائما گولڈ اسمتھ نے بزنس مین کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ گزشتہ دنوں برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر اور آنجہانی شہزادی ڈیانا کی قریبی دوست 52 سالہ جمائما گزشتہ ہفتے کے آخر میں 62 سالہ کیمرون او ریلی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ تاہم اب جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے شادی کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری شادی کی تصاویر بھی شیئر کر دی ہیں۔ جمائما نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے دونوں بیٹے اور دوست بھی ان کے ہمراہ دکھائی دیئے۔ جمائما نے اپنی انسٹا پوسٹ میں شادی کی تاریخ 12 ستمبر 2026 لکھتے ہوئے کہا کہ ”ہم دونوں کے لئے اس دن کو اتنا خاص اور خوشیوں بھرا بنانے والے تمام لوگوں کا دل سے شکریہ” آئرش نژاد آسٹریلوی کیمرون اوریلی آنجہانی میڈیا ٹائیکون اور بین الاقوامی رگبی اسٹار سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- DIG آپریشنز فیصل کامران کا اپنے دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد
- سردار ایاز صادق سے جنوبی افریقی ہم منصب انجیلا تھوکزلیڈیڈیزا کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
- آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کھاریاں کی حدود میں فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا ‘ آر پی او سے رپورٹ طلب
- قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات چار سالہ مدت کے لیے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی تعینات
- برائلر گوشت کی قیمت میں 7روپے کلو کمی،فارمی انڈے مہنگے
- 27ستمبر لانگ مارچ، متعدد گاڑیاں 7ستمبر سے سامان سمیت روک لی گئیں
- کفایت شعاری مہم نافذ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراوئنڈ ایندھن بھی نصف 3 ماہ کیلئے غیرملکی سرکاری دوروں پر پابندی دکانیں رات 9 بجے بند
- امریکی وزیر دفاع کے مواخذے کی قرارداد پیش
- بلوچستان3 ، خیبرپختونخوامیں 10 دہشت گرد ہلاک ،6جوان شہید
- فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ اہم امور پر تبادلہ خیال
- پاکستان کی حوثیوں کو سخت وارننگ
- احتجاج پر امن 27 ستمبر کو عوام اپنے حق کیلئے نکلیں گئے سہیل آفریدی
- محکمہ صحت کی غفلت پیجاب میں سوائن فلو کا خطرہ منڈ لانے لگا
- قندھار ہلمند میں حملے طالبان رجیم کے 3 اہلکار ہلاک
- مریم نواز نے جہاز استعمال پر پونے 3 کروڑ خرچ ادائیگی کی رسید دکھا دی
- جمائما نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
- اسرائیل اور مراکش کا سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
- ٹیکس معاملے میں کسی سے خصوصی رعایت نہیں برتی جا رہی وزیر خزانہ
- فواد چودھری کی جہالت کا جواب گروک نے ہی دیدیا:عظمیٰ بخاری
- مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں،خواجہ آصف
