لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے رقم کی ادائیگی کے معاملے پر فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیک پر کلیئرنگ کی تاریخ کو لے کر بلاوجہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نارمل چیک کی کلیئرنگ اگلے روز ہوتی ہے، یہ بینکوں کا معیاری طریقہ کار ہے’ بینکوں میں رقم جمع ہونے کے بعد کلیئرنس اگلے دن ہی ہوتی ہے’ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فواد چوہدری کی جہالت کا جواب گروک نے ہی دے دیا ہے’ بینکوں میں چیک جمع ہونے کے بعد کلیئرنس ا گلے دن ہی ہوتی ہے جو 55روپے کلومیٹر ہیلی کاپٹر چلواتا تھا جس کے لیڈر نے ایک ارب روپے لگادیئے وہ تو چپ ہی رہے تو بہتر ہے۔دوسری جانب وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہاپنی چھت اپنا گھرمنصوبہ دنیا کے پانچ بڑے منصوبوں میں شامل ہے اور پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہیاپنی چھت اپنا گھرمنصوبہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے بنایا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی اور حکومت کو اتنا بڑا ایوارڈ نہیں ملا جو مریم نواز کو مل رہا ہیاپنی چھت اپنا گھرمنصوبے کے تحت 2 لاکھ 2 ہزار 913 گھر بنے ہیں، جبکہ 1 لاکھ 18 ہزار 88 گھر مکمل ہو چکے ہیں 53 ہزار 233 گھر زیر تعمیر ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مستحق اور بے گھر افراد کو اپنی چھت فراہم کرنا مریم نواز کا خواب تھا الحمداللہ صرف دو سال میں مریم نواز 2 لاکھ سے زائد افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں پانچ سال تک پانچ لاکھ افراد کواپنی چھتفراہم کرنا مریم نواز کا ٹارگٹ ہے، انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے بعد اپنی چھت اپنا گھر عالمی سطح پر مریم نواز کی گڈ گورننس کا اعتراف ہے مریم نواز اپنے کامیاب پروجیکٹس کی وجہ سے دنیا بھر میں پنجاب اور پاکستان کی شان بڑھا رہی ہیں مریم نواز کی دو سالہ کارکردگی انکی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بریکنگ نیوز
- DIG آپریشنز فیصل کامران کا اپنے دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد
- سردار ایاز صادق سے جنوبی افریقی ہم منصب انجیلا تھوکزلیڈیڈیزا کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
- آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کھاریاں کی حدود میں فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا ‘ آر پی او سے رپورٹ طلب
- قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات چار سالہ مدت کے لیے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی تعینات
- برائلر گوشت کی قیمت میں 7روپے کلو کمی،فارمی انڈے مہنگے
- 27ستمبر لانگ مارچ، متعدد گاڑیاں 7ستمبر سے سامان سمیت روک لی گئیں
- کفایت شعاری مہم نافذ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراوئنڈ ایندھن بھی نصف 3 ماہ کیلئے غیرملکی سرکاری دوروں پر پابندی دکانیں رات 9 بجے بند
- امریکی وزیر دفاع کے مواخذے کی قرارداد پیش
- بلوچستان3 ، خیبرپختونخوامیں 10 دہشت گرد ہلاک ،6جوان شہید
- فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ اہم امور پر تبادلہ خیال
- پاکستان کی حوثیوں کو سخت وارننگ
- احتجاج پر امن 27 ستمبر کو عوام اپنے حق کیلئے نکلیں گئے سہیل آفریدی
- محکمہ صحت کی غفلت پیجاب میں سوائن فلو کا خطرہ منڈ لانے لگا
- قندھار ہلمند میں حملے طالبان رجیم کے 3 اہلکار ہلاک
- مریم نواز نے جہاز استعمال پر پونے 3 کروڑ خرچ ادائیگی کی رسید دکھا دی
- جمائما نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
- اسرائیل اور مراکش کا سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
- ٹیکس معاملے میں کسی سے خصوصی رعایت نہیں برتی جا رہی وزیر خزانہ
- فواد چودھری کی جہالت کا جواب گروک نے ہی دیدیا:عظمیٰ بخاری
- مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں،خواجہ آصف
