واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو آئندہ ہفتے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کےلیے داخلے کا ویزا دینے سے انکار کر دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا فلسطینی اتھارٹی کے حکام اور تنظیمِ آزادی فلسطین کے ارکان پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پی ایل او ارکان اور فلسطینی اتھارٹی حکام کے ویزے مسترد کرنے والی پابندیوں میں توسیع کرے گا۔
