برسلز(ویب ڈیسک) یورپی یونین نے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان کر دیا۔ یورپیباقی
کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے بدھ کو یورپی پارلیمنٹ میں اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان کیا۔یورپی کمیشن کی صدر نے یورپی سلامتی کونسل کے قیام کی حمایت کی جس میں یورپی یونین، برطانیہ، ناروے، یوکرین اور کینیڈا کے رہنماں کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپ کو ہائبرڈ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے لائحہ عمل کی ضرورت ہے ۔سکیورٹی کونسل کی تشکیل میں یوکرین، برطانیہ، ناروے، کینیڈا اور دیگر شراکت دار بھی شامل ہوں گے۔
یورپی کمیشن کی صدر نے ہائبرڈحملوں سے نمٹنے کے لیے ردعمل میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا نیا نظام بھی تجویز کیا۔ ان ہائبرڈ واقعات میں تخریب کاری، آتش زنی اور ڈرونز کی دراندازی جیسے اقدامات شامل ہیں، جنہیں اکثر روس سے منسوب کیا جاتا ہے۔ یہ اقدامات روایتی فوجی حملوں کی حد تک تو نہیں پہنچتے، تاہم یورپی سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان تجاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی حکام براعظم کی سلامتی کی زیادہ ذمہ داری خود اٹھانے کے خواہاں ہیں۔ اس کی ایک وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو فوجی اتحاد کے تحت یورپ کی مدد کرنے کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات بھی ہیں۔تاہم، تجاویز کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہ آنے کے باعث بعض تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات نیٹو کے موجودہ ڈھانچوں کی نقل ثابت ہوسکتے ہیں، جس سے ممکنہ طور پر ابہام پیدا ہوگا اور یہ محض گفتگو کے لیے قائم فورمز تک محدود رہ سکتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- کفایت شعاری مہم نافذ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراوئنڈ ایندھن بھی نصف 3 ماہ کیلئے غیرملکی سرکاری دوروں پر پابندی دکانیں رات 9 بجے بند
- امریکی وزیر دفاع کے مواخذے کی قرارداد پیش
- بلوچستان3 ، خیبرپختونخوامیں 10 دہشت گرد ہلاک ،6جوان شہید
- فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ اہم امور پر تبادلہ خیال
- پاکستان کی حوثیوں کو سخت وارننگ
- احتجاج پر امن 27 ستمبر کو عوام اپنے حق کیلئے نکلیں گئے سہیل آفریدی
- محکمہ صحت کی غفلت پیجاب میں سوائن فلو کا خطرہ منڈ لانے لگا
- قندھار ہلمند میں حملے طالبان رجیم کے 3 اہلکار ہلاک
- مریم نواز نے جہاز استعمال پر پونے 3 کروڑ خرچ ادائیگی کی رسید دکھا دی
- جمائما نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
- اسرائیل اور مراکش کا سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
- ٹیکس معاملے میں کسی سے خصوصی رعایت نہیں برتی جا رہی وزیر خزانہ
- فواد چودھری کی جہالت کا جواب گروک نے ہی دیدیا:عظمیٰ بخاری
- مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں،خواجہ آصف
- شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ
- امریکا نے سعودی عرب کو جدید اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی F-35
- امریکی ڈرون کمپنی کا پاک فوج کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- اقوامِ متحدہ کا اجلاس، امریکا کا فلسطینی صدر محمود عباس کو ویزا دینے سے انکار
- صورتحال برقرار رہی تو ڈیزل 500، پٹرول 430روپے تک پہنچ سکتا ہے:حفیظ پاشا
- صدر آزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے: طارق فضل چودھری
