لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ انتقال کرگئے ۔مرحومپی پی 203ساہیوال سے رکن اسمبلی اورسابق رکن اسمبلی چوہدری ارشد جٹ کے بھائی تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنٹر اور چیف وہپ رانا محمد ارشد نے چوہدری حنیف جٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔علاوہ ازیں ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں مسلم لیگ (ن) کے تین اراکین اسمبلی انتقال کر گئے۔ اراکین قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ یکم اگست جبکہ محمود بشیر ورک انتقال 11ستمبرکو انتقال کر گئے تھے ۔
