تازہ تر ین

عمر کتنی ہے اور شناختی کارڈ کب بنے گا؟ عینا آصف کا بڑا انکشاف

عینا آصف پاکستان کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے مسلسل ہٹ ڈراموں کے ذریعے ایک مضبوط فین بیس قائم کر لیا ہے۔

ان کی اداکاری کے کمالات کو مداح خوب سراہتے ہیں۔ وہ کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت مشہور ہوئیں۔

حال ہی میں، عینا آصف ایک نجی چینل کی رمضان نشریات میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے میزبان فیصل قریشی کے سوال پر اپنی عمر کے بارے میں کھل کر بتادیا۔

عینا نے کہا کہ میں ابھی کم عمر ہوں ، میرا شناختی کارڈ بننے میں ابھی تقریباً 9 ماہ باقی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ اپنی عمر کے مطابق کردار ادا کیا کرو، لیکن جب وہ پہلے اپنی عمر کے حساب سے کردار ادا کرتی تھیں تو لوگ کہتے تھے کہ وہ بڑی لگتی ہیں، حالانکہ میں نے اپنے کام کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ میں مشکل کردار ادا کر سکتی ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain