Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
    • پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
    • مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • پاکستانی فاسٹ بولر رضااللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیرو جیسا استقبال
    • حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہلیری اور بل کلنٹن ایپسٹین کے رازوں سے پردہ اٹھانے کو تیار

    By Khabrain Newsفروری 26, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    • واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور سابق امریکی وزیرِ خزانہ ہلیری کلنٹن بہت جلد جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے راز منظر عام پر لانے کو تیار ہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق بل کلنٹن اور ہلیری کلنٹن کانگریس کی تحقیقات کے سلسلے میں جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تاریخی بیانات دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے تقریباً 25 سال بعد کلنٹن جوڑے کو ریپبلکن اکثریتی ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا، ابتدا میں انہوں نے بیان دینے سے گریز کیا تھا اور اسے سیاسی مہم قرار دیا تھا، تاہم جب انہیں توہینِ کانگریس کی کارروائی کا سامنا ہوا تو انہوں نے بالآخر بیان دینے پر رضامندی ظاہر کی۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں سابق عہدیداروں کے بیانات نیویارک کے علاقے چیپاکوا لیے جائیں گے جہاں کلنٹن رہائش پذیر ہیں، ہلیری کلنٹن آج جبکہ بل کلنٹن جمعہ کو پیش ہوں گے، مقام کا تعین ان کے وکیل ڈیوڈ کینڈل اور کمیٹی کے چیئرمین جیمز کومر کے درمیان طے پایا، تاکہ سابق صدر کو کیپیٹل ہل طلب کرنے کی مثال قائم نہ ہو، دونوں کے ہمراہ ان کے وکلا ڈیوڈ کینڈل اور چیرل ملز موجود ہوں گے، بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی اور امکان ہے کہ چند دنوں میں جاری کر دی جائے۔

    کمیٹی اور کلنٹن ٹیم کے درمیان پانچ نکات پر اتفاق ہوا ہے، جن میں ایپسٹین اور اس کی ساتھی گھسلین میکسویل کے خلاف وفاقی تحقیقات میں مبینہ کوتاہیاں، 2019 میں ایپسٹین کی موت کے حالات، جنسی اسمگلنگ کے خلاف حکمتِ عملی، اثر و رسوخ کے ذریعے تحفظ حاصل کرنے کی کوششیں اور منتخب عہدیداروں کے ممکنہ اخلاقی ضابطہ خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بل کلنٹن کم از کم 16 مرتبہ ایپسٹین کے نجی طیارے میں سفر کر چکے ہیں اور محکمہ انصاف کی جاری کردہ فائلوں میں ان کی تصاویر بھی سامنے آ چکی ہیں۔ تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان پر کسی جرم کا الزام عائد نہیں کیا۔

    بل کلنٹن کے ترجمان کے مطابق انہوں نے 2019 میں ایپسٹین کی گرفتاری سے قبل ہی تعلق ختم کر لیا تھا اور وہ کسی غیر قانونی سرگرمی سے آگاہ نہیں تھے جبکہ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ وہ کبھی ایپسٹین سے نہیں ملیں۔

    ان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بل اور ہلیری کو جو کچھ معلوم ہے وہ کانگریس کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ سمن کی تعمیل سب پر لازم ہونی چاہیے اور شفافیت ضروری ہے۔

    سیاسی طور پر یہ معاملہ ماضی کے کلنٹن ادوار سے مختلف قرار دیا جا رہا ہے۔ بعض ڈیموکریٹ اراکین بھی توہینِ کانگریس کی کارروائی کے حق میں ریپبلکنز کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، جس سے دباؤ میں اضافہ ہوا۔ ڈیموکریٹ رکن راشیدہ طلائب نے کہا کہ متاثرین کو انصاف اور شفافیت ملنی چاہیے، چاہے معاملہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتا ہو۔

    کمیٹی کے سینیئر ڈیموکریٹ رکن رابرٹ گارشیا کا کہنا ہے کہ وہ بل کلنٹن سے یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آیا ایپسٹین کے غیر ملکی حکومتوں یا انٹیلی جنس اداروں سے روابط تھے یا نہیں۔ دوسری جانب کچھ ڈیموکریٹس کا خیال ہے کہ ہلیری کلنٹن کو طلب کرنا سیاسی اقدام ہے۔

    ادھر بعض ریپبلکن حلقوں میں یہ خدشہ بھی پایا جا رہا ہے کہ مستقبل میں اگر ایوان پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول ہوا تو وہ صدر ٹرمپ یا ان کے خاندان کو بھی اسی طرز پر طلب کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے اس پیش رفت پر ملا جلا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ منظر اچھا نہیں لگتا، لیکن ان کے بقول ان کے ساتھ بھی ایسا کیا گیا تھا۔

    بالآخر کلنٹن جوڑے نے توہینِ کانگریس کی کارروائی آگے بڑھنے سے قبل ہی کمیٹی کی شرائط تسلیم کر لیں۔ اب نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ ان بیانات سے ایپسٹین کیس کے حوالے سے کون سی نئی معلومات سامنے آتی ہیں اور آیا یہ پیش رفت وسیع تر سیاسی اور قانونی اثرات مرتب کرے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان

      تازہ ترین

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.