تازہ تر ین

رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا کی آج ہونیوالی شادی 2 روایات کے تحت کیوں ہوگی؟

معروف بھارتی تیلگو فلم اسٹارز رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا آج شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ سپر اسٹارز کی شادی دو روایات کے تحت ہوگی، ایک دوپہر اور ایک شام میں ہوگی، اس جوڑی کی شادی اُدے پور کے عالیشان ہوٹل آئی ٹی سی میمنٹوز میں ہو گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے دونوں خاندانوں کی روایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے شادی 2 مختلف رسومات کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس کی وجہ دونوں اداکاروں کے خاندان کی مختلف روایات ہیں۔

آج پہلے وجے دیوراکونڈا کے خاندان کے لیے روایتی تیلگو شادی منعقد کی جائے گی جبکہ شام میں رشمیکا منڈانا کے خاندان کے لیے کورگ (کوڈاوا) رسم ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس جوڑی کی پری ویڈنگ تقریبات گزشتہ 3 روز سے جاری ہیں۔

گزشتہ روز دوپہر ہلدی، شام 7 سے 8 بجے مہندی اور بعد ازاں سنگیت کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔

اس سے قبل دلہن اور دلہا کے خاندانوں کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا جسے ’ویروش پریمیئر لیگ‘ کا نام دیا گیا تھا، اس شادی کو ’ویروش ویڈنگ‘ کہا جا رہا ہے جو وجے اور رشمیکا کے ناموں کا امتزاج ہے۔

رشمیکا اور وجے کی شادی کی تقریب میں تقریباً 100 مہمان شریک ہوں گے جن میں خاندان، دوست اور فلم انڈسٹری کی شخصیات شامل ہیں۔

تیلگو فلم انڈسٹری کے کئی معروف نام اُدے پور پہنچ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا منڈانا کی منگنی اکتوبر 2025 میں حیدرآباد میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain