کراچی : ملک میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈ جیولرز کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ700 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 63 ہزار 444روپے ہوگیا ہے۔
آج کی گراوٹ سے قبل فی تولہ سونے کا بھاؤ گزشتہ 7 سیشنز میں 26 ہزار 500روپے بڑھا تھا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ آج 7 ڈالر کم ہوکر 5 ہزار 178 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔





































