تازہ تر ین

باجوڑ میں دراندازی کی کوشش ناکام، سرحد پار کرنے والے دہشتگرد کو زندہ پکڑلیا گیا

پاک افغان سرحد پر باجوڑ سیکٹر کے قریب دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق  پاک فوج نے سرحد پار کرنے والے دہشت گرد کو زندہ پکڑلیا،  پکڑے جانے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد نے اپنا نام عبداللہ بتایا ہے ۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کر  رکھا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے اور ٹینک تباہ ہوگئے جبکہ 100 سے زائد طالبان کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں بھرپور جواب دیا، چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نےنشانہ بنا کر تباہ کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain