تازہ تر ین

قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کےایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

اپنے بیان میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ پاک افغان سرحد پراشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے،  کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنےدیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سےمسلسل رابطےمیں ہیں، سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سرحدی اضلاع میں عوام کی جان و مال کےتحفظ کیلئےضروری اقدامات کیےجا رہےہیں۔

سہیل آفریدی نے کہاکہ سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکیلئےانتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain