تازہ تر ین

کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ سروسز بدستور معطل

امریکی سفارتخانے کے مطابق آج سے 13مارچ کی امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کردی گئی ہیں۔

امریکی سفارتخانےکا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کو نئی اپائنٹمنٹ کے لیے ہدایات ای میل کے ذریعے دی جائیں گی۔

ادھر امریکی شہریوں کےلیےمعمول کی اور ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی حملے میں شہادت اور پھر پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں موجود امریکی قونصل خانوں میں اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو مقامی خبریں مانیٹر کرنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain