کراچی: امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے تیل کے ذخائر پر شدید بمباری کے ممکنہ ماحولیاتی اثرات سامنے آنے لگے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایران کے تیل ذخائر پر بمباری کے نتیجے میں ایران کو سنگین ماحولیاتی تباہی کا سامنا ہے، تہران اور گردونواح میں ہونے والی ’بلیک تیزابی بارش‘ اس کی ایک علامت ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستان میں اس سیاہ تیزابی بارش کےاثرات نہیں دیکھےگئے، تمام صورتحال کو مانیٹر کیاجا رہا ہے تاہم ایران کا موسمی ڈیٹا جنگ کے دوران انٹرنیٹ متاثر ہونے کی وجہ سے موصول نہیں ہو رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایران کی موسمی صورتحال کو سیٹیلائٹ کی مدد سےمانیٹر کیا جا رہاہے، تہران شمال مغرب کی جانب ہے، کوئی اثرات ہوئےبھی تو افغانستان تک ہوں گے، ایران کا جنوبی حصہ بلوچستان کے قریب ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تہران میں ہونے والی آلودگی کا پھیلاؤ بہت زیادہ بڑے رقبہ پر نہیں ہے،کاربن کے زائد اخراج کےباعث بالائی سطح پر درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے، زائد درجہ حرارت ہوا میں نمی کے تناسب کو رکھنے کی صلاحیت کو بڑھا سکتی ہے، مزید برآں ملحقہ علاقوں میں مستقبل میں ہونے والی بارشوں پراس کے اثرات پڑ سکتے ہیں۔






































