تازہ تر ین

خیبرپختونخوا :سرکاری اداروں میں 50 فیصد ورک فرام ہوم نافذکرنے کا فیصلہ

پشاور:  خیبرپختونخوا میں سرکاری محکموں کی میٹنگز کو 100 فیصد ورچوئل کرنے اور سرکاری اداروں میں 50 فیصد ورک فرام ہوم نافذکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی اطلاعات شفیق جان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ صوبائی کابینہ نے فیول کنزرویشن اور رسپانسبل گورننس انیشیایٹو کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ کی ہدایات پر دو ماہ کے لیے فیول بچت اقدامات نافذ ہوں گے، بچت اقدامات میں توسیع صورتحال کے تجزیےکےبعد ہوگی۔

شفیع جان  کے مطابق سرکاری محکموں میں میٹنگزکو 100فیصد ورچوئل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سرکاری گاڑیوں کے فیول الاؤنس میں25 فیصد کمی کی منظوری دی گئی ہے، اس کٹوتی سے مجموعی کٹوتی50 فیصد ہوگئی ہے جب کہ 25 فیصد کٹوتی کووڈ اقدامات کے وقت سے نافذ العمل ہے تاہم پولیس، ریسکیو اورقانون نافذ کرنے والے ادارے فیول کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی متعارف کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے، وی آئی پی پروٹوکول گاڑیوں اور  ہیلی کاپٹرکے غیرضروری استعمال میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا گیا  ہے جب کہ سرکاری اخراجات میں کفایت شعاری، غیر ضروری تقریبات اور سرکاری ڈنرزپربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ جمعہ کے دن تعلیمی ادارے بند رکھنےکی تجویز  ہے تاکہ فیول استعمال میں کمی لائی جاسکے، پیٹرول پمپس کی روزانہ مانیٹرنگ اورذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،:کسانوں اور گندم کٹائی کےلیےڈیزل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain