تازہ تر ین

سعودیہ 2 ملین ٹن خام تیل عمان پہنچائے:پاکستان کی درخواست

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ 23 مارچ کو عمان کی بندرگاہ پر 2 ملین بیرل خام تیل لے کر ایک بہت بڑا آئل ٹینکر (VLCC) روانہ کیا جائے، جہاں سے چار پاکستانی جہاز اس تیل کو حاصل کریں گے۔کیونکہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ایندھن کی سپلائی چین میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال برقرارہے

ابھی تک سعودی حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا یہ جہاز عمان کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا یا براہ راست پاکستانی سمندری حدود میں تیل فراہم کرے گا، جس کی وجہ سے ایندھن کی سپلائی چین میں غیر یقینی برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابقپاکستان کی سعودیہ سے 10 سال کیلئے 5 ارب ڈالر ڈپازٹ، 5 ارب ڈالر کی تیل کی سہولت کی درخواست

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پاک عرب ریفائنری لمیٹڈپارکو کے دو جہاز، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کا ایک جہاز اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (PRL) کا ایک جہاز اس بڑے ٹینکر سے خام تیل حاصل کریں گے۔ اس دوران چھوٹے پیمانے پر کچھ کھیپیں پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

PARCO کی جانب سے فجیرہ، دبئی سے آنے والی 67 ہزار میٹرک ٹن خام تیل کی کھیپ پیر کی رات پاکستان پہنچ گئی۔ اسی طرح پارکو کا پی این ایس سی جہاز منگل 9 مارچ کو ینبع بندرگاہ (بحر احمر) پہنچنے والا ہے، جہاں سے وہ تقریباً 70 ہزار بیرل تیل حاصل کر کے 19 تا 20 مارچ کے درمیان واپس آئے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain