تازہ تر ین

خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری و نجی جامعات جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گی

خیبرپختونخوا میں صوبے بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گی۔ڈگری ایوارڈنگ ادارے اور کالجز بھی جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

باقی ایام میں جامعات کو ہائبرڈ یا آن لائن تدریسی نظام اپنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ایندھن کی فراہمی اور قیمتوں کی صورتحال کے باعث متبادل تدریسی طریقہ کار اپنانے کی تجویز پر عملدرامد شروع ہوگیا ہے۔

تعلیمی اداروں کے لیے ہائبرڈ اور آن لائن کلاسز کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

فیصلے کا اطلاق ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے ہوگا۔ نئی ہدایات جاری ہونے تک موجودہ انتظامات برقرار رہیں گے۔

ہائیر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain