- دبئی: (ویب ڈیسک) کرپشن الزامات پر ویسٹ انڈیز کے ایک کھلاڑی اور دو ٹیم آفیشلز کو معطل کر دیاگیا۔
آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈین کھلاڑی جیون سیئرلز جبکہ ٹیم آفیشلز چترانجن راٹھور اور ٹریون گرفتھ کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ان افراد پر بارباڈوس میں منعقد ہونے والی بم ٹی10 لیگ کے دوران کرپشن کے الزامات سامنے آئے، تینوں پر میچ فکسنگ یا اس کی سازش، جرم پر اکسانے اور تحقیقات میں عدم تعاون جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
بیان کے مطابق ٹریون گرفتھ پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی سے متعلق تحقیقات میں عدم تعاون کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔
آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ تینوں افراد کو تاحکمِ ثانی ہر قسم کی کرکٹ سرگرمیوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔




































