تازہ تر ین

امریکی، اسرائیلی حملوں سے ایرانی نیوکلیئر پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق:روس

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا سے ایران کے خلاف جارحیت ختم کرنے، مذاکرات پر واپس آنے کا مطالبہ کیا۔

 ایرانی تنازعے میں بے قابو اضافہ گہری تشویش کا باعث ہے، امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق بوشہر نیوکلیئر پلانٹ کے قریب چند کلومیٹر کے فاصلے پر دھماکے ہو رہے ہیں، حملوں سے ایران میں آئی اے ای اے کی نگرانی کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے صورتحال کا غیرجانبدار اور تکنیکی جائزہ لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain